عاریتاً چیز لے کر مکر جانے والے کا ہاتھ کاٹنے کا حکم
راوی: عباس بن عبدالعظیم , محمد بن یحیی , عبدالرزاق , معمر , زہری , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَتْ امْرَأَةً مَخْزُومِيَّةً تَسْتَعِيرُ الْمَتَاعَ وَتَجْحَدُهُ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَطْعِ يَدِهَا وَقَصَّ نَحْوَ حَدِيثِ قُتَيْبَةَ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ زَادَ فَقَطَعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهَا
عباس بن عبدالعظیم، محمد بن یحیی، عبدالرزاق، معمر، زہری، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مخزومی عورت سامان مستعار کرلیا کرتی تھی اور پھر اس سے مکر جاتی تھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا اس کے بعد قتیبہ عن اللیث عن ابن شہاب کی حدیث کی طرح ہی روایت کیا ہے لیکن اس میں یہ اضافہ ہے کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ کاٹ دیا۔