جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ حدیث کی علتوں اور راویوں کا بیان ۔ حدیث 1961

حدیث کی علتوں اور راویوں کی جرح اور تعدیل کے بارے میں

راوی: عبد بن حمید , ابوداؤد , شعبہ , , عبد بن حمید نے ابودواد

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ قَالَ شُعْبَةُ مَا رَوَيْتُ عَنْ رَجُلٍ حَدِيثًا وَاحِدًا إِلَّا أَتَيْتُهُ أَکْثَرَ مِنْ مَرَّةٍ وَالَّذِي رَوَيْتُ عَنْهُ عَشَرَةَ أَحَادِيثَ أَتَيْتُهُ أَکْثَرَ مِنْ عَشْرِ مِرَارٍ وَالَّذِي رَوَيْتُ عَنْهُ خَمْسِينَ حَدِيثًا أَتَيْتُهُ أَکْثَرَ مِنْ خَمْسِينَ مَرَّةً وَالَّذِي رَوَيْتُ عَنْهُ مِائَةً أَتَيْتُهُ أَکْثَرَ مِنْ مِائَةِ مَرَّةٍ إِلَّا حَيَّانَ الْکُوفِيَّ الْبَارِقِيَّ فَإِنِّي سَمِعْتُ مِنْهُ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ ثُمَّ عُدْتُ إِلَيْهِ فَوَجَدْتُهُ قَدْ مَاتَ

عبد بن حمید، ابوداؤد، شعبہ، ہم سے روایت کی عبد بن حمید نے ابودواد سے شعبہ کا قول نقل کرتے ہیں کہ میں نے جس سے ایک حدیث نقل کی ہے اس کے پاس ایک سے زیادہ مرتبہ حاضر ہوا ہوں اسی طرح اگر دس حدیثیں نقل کی ہیں تو دس سے زیادہ مرتبہ اور پچاس احادیث نقل کی ہیں تو پچاس سے زیادہ مرتبہ اور اگر سوحدیثیں نقل کی ہیں تو سو سے زیادہ مرتبہ حاضر ہوا ہوں۔ لیکن حبان کوفی سے میں نے احادیث سنیں اور جب دوبارہ ان کی خدمت میں حاضر ہونے کیلئے گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں