جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ حدیث کی علتوں اور راویوں کا بیان ۔ حدیث 1982

حدیث کی علتوں اور راویوں کی جرح اور تعدیل کے بارے میں

راوی: محمد بن یحیی بن ابی عمر مکی , سفیان بن عیینہ , ابوزبیر , عطاء , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ أَبِي عُمَرَ الْمَکِّيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ کَانَ عَطَائٌ يُقَدِّمُنِي إِلَی جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَحْفَظُ لَهُمْ الْحَدِيثَ

محمد بن یحیی بن ابی عمر مکی، سفیان بن عیینہ، ابوزبیر، عطاء، جابر بن عبد اللہ، ہم سے روایت کی محمد بن ابی عمر مکی نے وہ سفیان بن عینیہ سے ابوزبیر کا قول نقل کرتے ہیں کہ عطاء مجھے جابر بن عبداللہ سے احادیث سنتے وقت آگے کر دیا کرتے تھے تاکہ میں حفظ کر لوں۔

یہ حدیث شیئر کریں