سنگسار کرنے کا بیان
راوی: احمد بن محمد مروزی , علی بن حسین , یزیدنحوی , عکرمہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ وَاللَّاتِي يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ مِنْ نِسَائِکُمْ فَاسْتَشْهِدُوا عَلَيْهِنَّ أَرْبَعَةً مِنْکُمْ فَإِنْ شَهِدُوا فَأَمْسِکُوهُنَّ فِي الْبُيُوتِ حَتَّی يَتَوَفَّاهُنَّ الْمَوْتُ أَوْ يَجْعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلًا وَذَکَرَ الرَّجُلَ بَعْدَ الْمَرْأَةِ ثُمَّ جَمَعَهُمَا فَقَالَ وَاللَّذَانِ يَأْتِيَانِهَا مِنْکُمْ فَآذُوهُمَا فَإِنْ تَابَا وَأَصْلَحَا فَأَعْرِضُوا عَنْهُمَا فَنَسَحَ ذَلِکَ بِآيَةِ الْجَلْدِ فَقَالَ الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا کُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ
احمد بن محمد مروزی، علی بن حسین، یزیدنحوی، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ نے فرمایا کہ وَاللَّاتِي يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ الایہ۔ اور وہ عورتیں جو تمہاری عورتوں میں سے بدکاری کریں تو ان پر چار گواہوں کو طلب کرو جو تم میں سے ہوں۔ پس اگر وہ گواہی دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں قید کرلو یہاں تک کہ اللہ انہیں موت دیدے یا اللہ ان کے لئے کوئی دوسرا راستہ بنادے پھر عورتوں کے بیان کے بعد مردوں کا ذکر فرمایا پھر آخر میں دونوں کو جمع کر کے بیان فرمایا۔(وَالَّذٰنِ يَاْتِيٰنِھَا مِنْكُمْ فَاٰذُوْھُمَا فَاِنْ تَابَا وَاَصْلَحَا فَاَعْرِضُوْا عَنْهُمَا) 4۔ النساء : 16) وہ دو مرد تم میں سے جو بدکاری کریں تو انہیں اذیت دو پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور درست کرلیں تو ان سے اعراض کرلو پھر یہ حکم کوڑوں کی آیت منسوخ ہوگیا جس میں فرمایا زانیہ عورت اور زانی (بدکار) مرد میں سے ہر ایک کو سو کوڑے مارو (اگر غیر شادی شدہ ہوں)