جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ حدیث کی علتوں اور راویوں کا بیان ۔ حدیث 1986

حدیث کی علتوں اور راویوں کی جرح اور تعدیل کے بارے میں

راوی: ابوکریب , ابوہشام رفاعی , ابوسائب , حسین بن اسود , ابواسامہ , بریدہ بن عبداللہ بن ابی بریدہ , جدہ ابی بردہ , ابی موسی

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ وَأَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ وَأَبُو السَّائِبِ وَالْحُسَيْنُ بْنُ الْأَسْوَدِ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ جَدِّهِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْکَافِرُ يَأْکُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَائٍ وَالْمُؤْمِنُ يَأْکُلُ فِي مِعًی وَاحِدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ قِبَلِ إِسْنَادِهِ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّمَا يُسْتَغْرَبُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي مُوسَی سَأَلْتُ مَحْمُودَ بْنَ غَيْلَانَ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ هَذَا حَدِيثُ أَبِي کُرَيْبٍ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَعِيلَ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ هَذَا حَدِيثُ أَبِي کُرَيْبٍ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ لَمْ نَعْرِفْهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ أَبِي کُرَيْبٍ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ فَقُلْتُ لَهُ حَدَّثَنَا غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ بِهَذَا فَجَعَلَ يَتَعَجَّبُ وَقَالَ مَا عَلِمْتُ أَنَّ أَحَدًا حَدَّثَ بِهَذَا غَيْرَ أَبِي کُرَيْبٍ و قَالَ مُحَمَّدٌ کُنَّا نَرَی أَنَّ أَبَا کُرَيْبٍ أَخَذَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ فِي الْمُذَاکَرَةِ

ابوکریب، ابوہشام رفاعی، ابوسائب، حسین بن اسود، ابواسامہ، بریدہ بن عبداللہ بن ابی بریدہ، جدہ ابی بردہ، ابی موسیٰ ہم سے روایت کی ابوکریب نے اور ہشام اور ابوسائب اور حسین بن اسود نے چاروں نے کہا ہم سے روایت کیا ابواسامہ نے انہوں نے بریدہ بن عبداللہ بن ابی بردہ سے انہوں نے اپنے دادا ابی بریدہ سے وہاب وموسی سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کافر سات آنتوں میں اور مؤمن ایک آنت میں کھاتا ہے۔ یہ ایک حدیث اس سند سے غریب ہے۔ حالانکہ کئی سندوں سے منقول ہے۔ میں (امام ترمذی) نے محمود بن غیلان سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ یہاں ابوکریب کی روایت ہے وہ ابواسامہ سے راوی ہیں۔ پھر امام بخاری سے پوچھا تو انہوں نے بھی یہی جواب دیا اور فرمایا ہم اس حدیث کو صرف ابوکریب کی روایت سے جانتے ہیں میں نے عرض کیا مجھ سے تو اسے متعدد افراد نے ابواسامہ ہی سے روایت کیا ہے۔ امام بخاری نے اس پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا میں اسے ابوکریب کے علاوہ کسی روایت سے نہیں جانتا پھر فرمایا میرا خیال ہے کہ ابوکریب نے یہ حدیث ابواسامہ سے کسی مباحثے میں سنی ہوگی۔

یہ حدیث شیئر کریں