سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سزاؤں کا بیان ۔ حدیث 1037

سنگسار کرنے کا بیان

راوی: احمد بن اسحاق اہوزی , ابواحمد , بشیر بن مہاجر , عبداللہ , بریدہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَقَ الْأَهْوَازِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا بُشَيْرُ بْنُ الْمُهَاجِرِ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنَّا أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَتَحَدَّثُ أَنَّ الْغَامِدِيَّةَ وَمَاعِزَ بْنَ مَالِکٍ لَوْ رَجَعَا بَعْدَ اعْتِرَافِهِمَا أَوْ قَالَ لَوْ لَمْ يَرْجِعَا بَعْدَ اعْتِرَافِهِمَا لَمْ يَطْلُبْهُمَا وَإِنَّمَا رَجَمَهُمَا عِنْدَ الرَّابِعَةِ

احمد بن اسحاق اہوزی، ابواحمد، بشیر بن مہاجر، عبد اللہ، حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ آپس میں گفتگو کر رہے تھے کہ ماعز بن مالک اور غامدیہ (وہ عورت جس نے زنا کا اقرار کیا تھا) اگر اپنے اقرار واعتراف سے رجوع کرلیتے ( تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں رجم نہ کرتے) اور اگر وہ دونوں اپنے اعتراف سے مکرتے نہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں طلب ہی نہ کرتے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اس وقت رجم کیا جب انہوں نے چوتھی مرتبہ اقرار کیا۔

Narrated Buraydah ibn al-Hasib:
We, the Companions of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him), used to talk mutually: Would that al-Ghamidiyyah and Ma'iz ibn Malik had withdrawn after their confession; or he said: Had they not withdrawn after their confession, he would not have pursued them (for punishment). He had them stoned after the fourth (confession).

یہ حدیث شیئر کریں