سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سزاؤں کا بیان ۔ حدیث 1069

غیر شادی شدہ لونڈی اگر زنا کرے تو کیا حکم ہے؟

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , ابن شہاب , عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ , ابوہریرہ اور زید بن خالد الجہنی

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ الْأَمَةِ إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصَنْ قَالَ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَبِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ لَا أَدْرِي فِي الثَّالِثَةِ أَوْ الرَّابِعَةِ وَالضَّفِيرُ الْحَبْلُ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، حضرت ابوہریرہ اور حضرت زید بن خالد الجہنی رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس باندی کے بارے میں سوال کیا گیا جو غیر شادی شدہ ہو اور زنا کرے؟ تو آپ نے فرمایا کہ اگر وہ زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر زنا کرے تو کوڑے لگاؤ پھر اگر زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگرچوتھی مرتبہ بھی زنا کرے تو اسے فروخت کرو خواہ ایک رسی کے عوض ہی کیوں نہ ہو۔ ابن شہاب کہتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے فروخت کرنے کا حکم تیسری بار دیا یا چوتھی مرتبہ میں۔ اور "ضفیر" رسی کو کہتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں