شراب پینے کی حد کا بیان
راوی: قتیبہ بن سعید ابوضمرہ , یزید بن ہاد , محمد بن ابراہیم , ابوسلمہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ فَقَالَ اضْرِبُوهُ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَمِنَّا الضَّارِبُ بِيَدِهِ وَالضَّارِبُ بِنَعْلِهِ وَالضَّارِبُ بِثَوْبِهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ أَخْزَاکَ اللَّهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقُولُوا هَکَذَا لَا تُعِينُوا عَلَيْهِ الشَّيْطَانَ
قتیبہ بن سعید ابوضمرہ، یزید بن ہاد، محمد بن ابراہیم، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی ہوئی تھی آپ نے فرمایا کہ اسے مارو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ پس ہم میں سے کچھ لوگ تو اپنے ہاتھ سے مار رہے تھے اور کچھ اپنے جوتوں سے مار رہے تھے جب فارغ ہوئے تو بعض لوگوں نے کہا کہ اللہ تجھے رسوا کرے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس طرح مت کہو شیطان کو اس پر مدد نہ دو (کیونکہ شیطان مسلمان کی رسوائی سے خوش ہوتا ہے)۔