شراب پینے کی حد کا بیان
راوی: محمد بن داؤد بن ابوناجیہ سکندرانی , ابن وہب , یحیی بن ایوب , حیوة بن شریح , ابن لہیعہ , ابابن الہاد
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ أَبِي نَاجِيَةَ الْإِسْکَنْدَرَانِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَحَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ وَابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ ابْنِ الْهَادِ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ قَالَ فِيهِ بَعْدَ الضَّرْبِ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ بَکِّتُوهُ فَأَقْبَلُوا عَلَيْهِ يَقُولُونَ مَا اتَّقَيْتَ اللَّهَ مَا خَشِيتَ اللَّهَ وَمَا اسْتَحْيَيْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ أَرْسَلُوهُ وَقَالَ فِي آخِرِهِ وَلَکِنْ قُولُوا اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ وَبَعْضُهُمْ يَزِيدُ الْکَلِمَةَ وَنَحْوَهَا
محمد بن داؤد بن ابوناجیہ سکندرانی، ابن وہب، یحیی بن ایوب، حیوة بن شریح، ابن لہیعہ، ابابن الہاد سے ان کی سند کے ساتھ اسی معنی کی حدیث منقول ہے اس میں یہ ہے کہ مارنے کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا کہ اسے ڈانٹ ڈپٹ کرو تو لوگ اس کی طرف متوجہ ہوئے اور وہ کہنے لگے کہ تو اللہ سے نہیں خوف کرتا اور تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شرم نہیں آتی پھر اسے چھوڑ دیا۔ اس کے آخر میں فرمایا کہ لیکن یہ کہو اللہ اس کی مغفرت فرمائے اے اللہ اس پر رحم فرمائیے بعض راویوں نے کچھ اس طرح کا اضافہ کیا ہے۔