سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سزاؤں کا بیان ۔ حدیث 1082

پے درپے شراب پینے والا کا حکم

راوی: موسی بن اسماعیل , ابان , عاصم , ابوصالح , ذکوان , معاویہ بن ابی سفیان

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ ذَکْوَانَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا شَرِبُوا الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُمْ ثُمَّ إِنْ شَرِبُوا فَاجْلِدُوهُمْ ثُمَّ إِنْ شَرِبُوا فَاجْلِدُوهُمْ ثُمَّ إِنْ شَرِبُوا فَاقْتُلُوهُمْ

موسی بن اسماعیل، ابان، عاصم، ابوصالح، ذکوان، حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ابی سفیان سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب لوگ شراب پئیں تو انہیں کوڑے مارو پھر اگر وہ دوبارہ پئیں تو پھر کوڑے مارو، پھر اگر پئیں تو کوڑے مارو پھر اگر پئیں تو انہیں قتل کر ڈالو۔

Narrated Mu'awiyah ibn AbuSufyan:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: If they (the people) drink wine, flog them, again if they drink it, flog them. Again if they drink it, kill them.

یہ حدیث شیئر کریں