فقیری سے پناہ مانگنے سے متعلق
راوی: محمد بن مثنی , ابن ابوعدی , عثمان یعنی شحام , مسلم یعنی ابن ابوبکرة
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ يَعْنِي الشَّحَّامَ قَالَ حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي بَکْرَةَ أَنَّهُ کَانَ سَمِعَ وَالِدَهُ يَقُولُ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ فَجَعَلْتُ أَدْعُو بِهِنَّ فَقَالَ يَا بُنَيَّ أَنَّی عُلِّمْتَ هَؤُلَائِ الْکَلِمَاتِ قُلْتُ يَا أَبَتِ سَمِعْتُکَ تَدْعُو بِهِنَّ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ فَأَخَذْتُهُنَّ عَنْکَ قَالَ فَالْزَمْهُنَّ يَا بُنَيَّ فَإِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَدْعُو بِهِنَّ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ
محمد بن مثنی، ابن ابوعدی، عثمان یعنی شحام، مسلم ابن ابوبکرة سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد سے سنا وہ نماز کے بعد فرماتے تھے یا اللہ میں پناہ مانگتا ہوں کفر سے فقیری سے اور عذاب قبر سے تو میں بھی یہی دعا مانگنے لگا۔ ان کے والد نے بیان کیا بیٹا تم نے کیسے یہ دعا سیکھی؟ انہوں نے کہا اے میرے والد! میں نے آپ کو یہ دعا مانگتے ہوئے سنا ہر ایک نماز کے بعد تو میں نے بھی یاد کر لی۔ ان کے والد نے کہا اس دعا کو اپنے ذمہ لازم قرار دے لو کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ایک نماز کے بعد یہ دعا مانگتے۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: (Allah, I seek refuge in You from hunger, for it is a bad companion, and I seek refuge with You from treachery, for it is a bad thing to hide in one’s heart.)” (Da’if)