جس نے اپنے غلام کو قتل کردیا یا مثلہ کردیا تو اس سے قصاص لیا جائے گا یا نہیں ؟
راوی: حسن بن علی , سعید بن عامر , ابوعروبہ , قتادہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ بِإِسْنَادِ شُعْبَةَ مِثْلَهُ زَادَ ثُمَّ إِنَّ الْحَسَنَ نَسِيَ هَذَا الْحَدِيثَ فَکَانَ يَقُولُ لَا يُقْتَلُ حُرٌّ بِعَبْدٍ
حسن بن علی، سعید بن عامر، ابوعروبہ، حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے شعبہ کی حدیث کی طرح ہی منقول ہے اس میں یہ بھی اضافہ ہے کہ حسن بن علی پھر اس حدیث کو بھول گئے اور کہنے لگے کہ آزاد آدمی کو غلام کے بدلہ میں قتل نہیں کیا جائے گا۔