سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ کتاب الاستعاذة ۔ حدیث 1806

عمر کی برائی سے پناہ مانگنا

راوی: عمران بن بکار , احمد بن خالد , یونس , ابواسحق , عمرو بن میمون

أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ يَعْنِي أَبَاهُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ حَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ بِجَمْعٍ أَلَا إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَعَوَّذُ مِنْ خَمْسٍ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ سُوءِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الصَّدْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ

عمران بن بکار، احمد بن خالد، یونس، ابواسحاق ، عمرو بن میمون سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عمر کے ساتھ حج ادا کیا پس میں نے مزدلفہ میں ان کو فرماتے ہوئے سنا کہ باخبر ہو جاؤ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پناہ مانگتے تھے ان پانچ اشیاء سے یا اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں کنجوسی سے اور نامردی(بزدلی) سے اور پناہ مانگتا ہوں بری عمر سے اور پناہ مانگتا ہوں سینہ کے فتنہ سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں عذاب قبر سے۔

It was narrated that ‘Abdullah bin Sarjis said: “When the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم traveled, he would seek refuge with Allah from the hardships of travel, and the sorrows of return, from loss after plenty, from the supplication of one who has been wronged, and from seeing some calamity befall.” (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں