قسامت میں قصاص ترک کردیا جائے گا
راوی: احمد بن صالح , عبدالرزاق , معمر , ایوب , ابوقلابہ , انس
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ يَهُودِيًّا قَتَلَ جَارِيَةً مِنْ الْأَنْصَارِ عَلَی حُلِيٍّ لَهَا ثُمَّ أَلْقَاهَا فِي قَلِيبٍ وَرَضَخَ رَأْسَهَا بِالْحِجَارَةِ فَأُخِذَ فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُرْجَمَ حَتَّی يَمُوتَ فَرُجِمَ حَتَّی مَاتَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَيُّوبَ نَحْوَهُ
احمد بن صالح، عبدالرزاق، معمر، ایوب، ابوقلابہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے ایک انصاری لڑکی کو اس کا زیور چھیننے کے لئے قتل کیا پھر اسے ایک گہرے کنویں میں ڈال دیا اور اس کے سر کو پتھروں سے کچل دیا اس یہودی کو گرفتار کرلیا گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ نے اسے سنگسار کرنے کا حکم دیا یہاں تک کہ وہ مرجائے چنانچہ اسے رجم کردیا گیا یہاں تک کہ وہ مر گیا۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ ابن جریج نے بھی ایوب سے اس حدیث کو روایت کیا ہے۔