جو شخص اپنی بیوی کے پاس کسی غیر مرد کو پائے تو کیا کرے؟
راوی: قتیبہ بن سعید , عبدالوہاب بن نجدہ حوطی , عبدالعزیز بن محمد , سہیل , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ الْمَعْنَی وَاحِدٌ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّجُلُ يَجِدُ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلًا أَيَقْتُلُهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا قَالَ سَعْدٌ بَلَی وَالَّذِي أَکْرَمَکَ بِالْحَقِّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْمَعُوا إِلَی مَا يَقُولُ سَيِّدُکُمْ قَالَ عَبْدُ الْوَهَّابِ إِلَی مَا يَقُولُ سَعْدٌ
قتیبہ بن سعید، عبدالوہاب بن نجدہ حوطی، عبدالعزیز بن محمد، سہیل، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرد اپنی بیوی کے پاس ایک غیر مرد کو پاتا ہے (حرام کاری کرتے ہوئے دیکھتا ہے) تو کیا اسے قتل کردے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں۔ سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کیوں نہیں؟ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ عزت عطا فرمائی (میں تو اسے قتل کردوں گا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سنو تمہارے سردار کیا کہتے ہیں (سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی قوم کے سردار تھے) عبدالوہاب بن نجدہ نے اپنی روایت میں کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سعد کیا کہہ رہے ہیں۔