قتل خطا اور قتل شبہ عمد کی دیت ایک ہے
راوی: نفیلی , سفیان ابن ابونجیح , مجاہد
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ قَضَی عُمَرُ فِي شِبْهِ الْعَمْدِ ثَلَاثِينَ حِقَّةً وَثَلَاثِينَ جَذَعَةً وَأَرْبَعِينَ خَلِفَةً مَا بَيْنَ ثَنِيَّةٍ إِلَی بَازِلِ عَامِهَا
نفیلی، سفیان ابن ابونجیح، مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قتل شبہ عمد کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ وہ تیس حقے، تیس جذعے اور چالیس خلفے (گابھن) چھ برس سے نو برس تک کے اونٹ ہوں ثنیہ سے بازل عام تک (اونٹنیاں)۔