سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 1151

قتل خطا اور قتل شبہ عمد کی دیت ایک ہے

راوی: محمد بن مثنی , محمد بن عبداللہ , سعید , قتادہ , عبدربہ , ابوعیاض

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ عَنْ أَبِي عِيَاضٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فِي الْمُغَلَّظَةِ أَرْبَعُونَ جَذَعَةً خَلِفَةً وَثَلَاثُونَ حِقَّةً وَثَلَاثُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ وَفِي الْخَطَإِ ثَلَاثُونَ حِقَّةً وَثَلَاثُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ وَعِشْرُونَ بَنُو لَبُونٍ ذُکُورٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ

محمد بن مثنی، محمد بن عبد اللہ، سعید، قتادہ، عبدربہ، ابوعیاض رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عفان اور حضرت زید بن ثابت نے دیت مغلظہ (جوشبہ عمد کی صورت میں ہوتی ہے) کی ترتیب یہ بتلائی ہے کہ چالیس جذعے گابھن، تیس حقے اور تیس بنت لبون اور قتل خطا میں تیس حقے، تیس بنات لبون، بیس بنی لبون اور بیس بنات مخاض کی ترتیب رکھی۔

یہ حدیث شیئر کریں