پیٹ کے بچہ کی دیت کا بیان
راوی: موسی بن اسماعیل , وہیب , ہشام , مغیرہ بن شعبہ سے عمر
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْمُغِيرَةِ عَنْ عُمَرَ بِمَعْنَاهُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُمَرَ قَالَ قَالَ أَبُو دَاوُد بَلَغَنِي عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ إِنَّمَا سُمِّيَ إِمْلَاصًا لِأَنَّ الْمَرْأَةَ تُزْلِقُهُ قَبْلَ وَقْتِ الْوِلَادَةِ وَکَذَلِکَ کُلُّ مَا زَلَقَ مِنْ الْيَدِ وَغَيْرِهِ فَقَدْ مَلِصَ
موسی بن اسماعیل، وہیب، ہشام، حضرت مغیرہ بن شعبہ سے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی معنی کی حدیث مروی ہے امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو حماد بن زید نے اور حماد بن سلمہ نے ہشام بن عروہ سے انہوں نے اپنے والد عروہ سے روایت کیا ہے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ حدیث بیان کی پوری۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ ابوعبید کے واسطے سے مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ اس مرے ہوئے حمل کو املاص اس لئے کہتے ہیں کہ (املاص کے معنی ہیں پھیلانے کے) تو گویا عورت ولادت کے وقت سے پہلے ہی بچہ کو پھیلادیتی ہے اسی طرح ہر وہ چیز جو ہاتھ وغیرہ سے پھیل جائے اسے کہتے ہیں کہ ملص (یعنی ضائع کردیا پھلایا)۔