پیٹ کے بچہ کی دیت کا بیان
راوی: قتیبہ سعید , لیث , ابن شہاب , ابن المسیب , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ ثُمَّ إِنَّ الْمَرْأَةَ الَّتِي قَضَی عَلَيْهَا بِالْغُرَّةِ تُوُفِّيَتْ فَقَضَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَنَّ مِيرَاثَهَا لِبَنِيهَا وَأَنَّ الْعَقْلَ عَلَی عَصَبَتِهَا
قتیبہ سعید، لیث، ابن شہاب، ابن المسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی قصہ میں یہ بھی مروی ہے کہ وہ عورت جس پر آپ نے غرہ کا حکم کیا تھا وہ مر گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ اس کی میراث اس کے بیٹوں کو ملے گی اور اس کی طرف سے دیت اس کے عصبات دیں گے۔