پیٹ کے بچہ کی دیت کا بیان
راوی: محمد بن سنان عوانی , شریک , مغیرہ نے ابراہیم سے اور جابر نے شعبی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِيُّ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ وَجَابِرٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ الْغُرَّةُ خَمْسُ مِائَةِ دِرْهَمٍ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ رَبِيعَةُ الْغُرَّةُ خَمْسُونَ دِينَارًا
محمد بن سنان عوانی، شریک، مغیرہ نے ابراہیم سے اور جابر نے شعبی سے روایت کیا ہے انہوں نے فرمایا کہ غرہ سے مراد پانچ سو درہم ہیں امام ابوداؤد نے فرمایا کہ ربیعہ الرائے نے فرمایا کہ غرہ سے مراد پچاس دینار ہیں۔