سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1212

سنت کو لازم پکڑنے کا بیان

راوی: سلیمان بن حرب , حماد , ایوب

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ قَالَ سَمِعْتُ أَيُّوبَ يَقُولُ کَذَبَ عَلَی الْحَسَنِ ضَرْبَانِ مِنْ النَّاسِ قَوْمٌ الْقَدَرُ رَأْيُهُمْ وَهُمْ يُرِيدُونَ أَنْ يُنَفِّقُوا بِذَلِکَ رَأْيَهُمْ وَقَوْمٌ لَهُ فِي قُلُوبِهِمْ شَنَآنٌ وَبُغْضٌ يَقُولُونَ أَلَيْسَ مِنْ قَوْلِهِ کَذَا أَلَيْسَ مِنْ قَوْلِهِ کَذَا

سلیمان بن حرب، حماد، ایوب کہتے ہیں کہ حسن بصری پر دو قسم کے لوگوں نے جھوٹ باندھا۔ ایک تو وہ لوگ جو تقدیر کے منکر تھے اور وہ چاہتے تھے کہ اس قسم کی بات کے ذریعہ اپنے عقیدہ اور رائے کو ترویج دیں اور دوسری قسم کے وہ لوگ تھے جن کے قلوب میں حسن کی طرف سے دشمنی اور بغض تھا وہ کہتے تھے کہ کیا یہ حسن کا قول نہیں ہے؟ کیا یہ حسن کا قول نہیں ہے؟ (یعنی اس قسم کا غلط پروپگنڈہ کرتے تھے)

یہ حدیث شیئر کریں