جس وقت شراب کی حرمت ہوئی تو شراب کون کون سی اشیاء سے تیار کی جاتی تھی؟
راوی: محمد بن العلاء , ابن ادریس , زکریا و ابوحیان , شعبی , ابن عمر
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ زَکَرِيَّا وَأَبِي حَيَّانَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَی مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ الْخَمْرَ نَزَلَ تَحْرِيمُهَا وَهِيَ مِنْ خَمْسَةٍ مِنْ الْعِنَبِ وَالْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ وَالْعَسَلِ
محمد بن العلاء، ابن ادریس، زکریا و ابوحیان، شعبی، ابن عمر نے روایت ہے کہ میں نے حضرت عمر سے سنا وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منبر پر فرماتے تھے کہ حمد و صلوة کے بعد معلوم ہو کہ جس وقت شراب کی حرمت ہوئی تو وہ پانچ چیزوں سے تیار کی جاتی تھی انگور،گیہوں،جو، کھجور اور شہد سے۔
It was narrated from Ibn ‘Umar that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Every intoxicant is unlawful and every intoxicant is Khamr.” (Sahih)