سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1220

سنت کو لازم پکڑنے کا بیان

راوی: مسدد , یحیی , ابن جریح , سلیمان ابن , عتیق , طلق بن حبیب حنف , قیس , عبداللہ بن مسعود نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ عَتِيقٍ عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ عَنْ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا هَلَکَ الْمُتَنَطِّعُونَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ

مسدد، یحیی، ابن جریح، سلیمان ابن، عتیق، طلق بن حبیب حنف، قیس، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ آگاہ رہو تباہ و برباد ہوگئے جھگڑنے اور بحث ومباحثہ کرنے والے تین مرتبہ یہ ارشاد فرمایا۔

یہ حدیث شیئر کریں