سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1223

افضیلت صحابہ کا بیان

راوی: عثمان بن ابوشیبہ , اسود بن عامر , عبدالعزیز بن ابوسلمہ , عبیداللہ , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کُنَّا نَقُولُ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَعْدِلُ بِأَبِي بَکْرٍ أَحَدًا ثُمَّ عُمَرَ ثُمَّ عُثْمَانَ ثُمَّ نَتْرُکُ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نُفَاضِلُ بَيْنَهُمْ

عثمان بن ابوشیبہ، اسود بن عامر، عبدالعزیز بن ابوسلمہ، عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں کہتے تھے کہ ہم حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے برابر کسی کو نہیں کرتے تھے پھر ان کےبعد حضرت فاروق اعظم عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے برابر کسی کو نہیں کرتے۔پھر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے برابر کسی کو نہیں کرتے۔ پھر اس کے بعد ہم اصحاب النبی کو چھوڑ دیتے تھے ان میں آپس میں کسی کو فضیلت نہیں دیتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں