بتع اور مزر کو نسی شراب کو کہا جاتا ہے؟
راوی: سوید , عبداللہ , الاجلح , ابوبکر بن ابوموسی
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ الْأَجْلَحِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي مُوسَی عَنْ أَبِيهِ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الْيَمَنِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ بِهَا أَشْرِبَةً فَمَا أَشْرَبُ وَمَا أَدَعُ قَالَ وَمَا هِيَ قُلْتُ الْبِتْعُ وَالْمِزْرُ قَالَ وَمَا الْبِتْعُ وَالْمِزْرُ قُلْتُ أَمَّا الْبِتْعُ فَنَبِيذُ الْعَسَلِ وَأَمَّا الْمِزْرُ فَنَبِيذُ الذُّرَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَشْرَبْ مُسْکِرًا فَإِنِّي حَرَّمْتُ کُلَّ مُسْکِرٍ
سوید، عبد اللہ، الاجلح، ابوبکر بن ابوموسی اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو یمن کی جانب روانہ فرمایا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! وہاں پر شراب ہوتی ہیں تو میں کون سی شراب پیوں اور کونسی شراب نہ پیوں؟ (یہ سن کر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہاں پر کونسی شراب ہوتی ہے؟ میں نے کہا تبع اور مزر۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تبع اور مزر کیا ہیں؟ میں نے عرض کیا تبع تو شہد سے بنی ہوئی شراب ہے اور مزر جو کی شراب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو چیز نشہ پیدا کرے اس کو نہ پیو اس لئے کہ میں ہر ایک نشہ والی شراب کو حرام قرار دے چکا ہوں۔
It was narrated that Abui Al Juwairiyah said: “I heard Ibn ‘Abbas when he was asked: ‘Advise us about Badhiq (a drink made from the juice of grapes slightly boiled).’ He said: ‘Muhammad came before Badhiq (i.e., it was not known during his time), but everything that intoxicates is unlawful.” (Sahih)