سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ کتاب الا شربة ۔ حدیث 1914

بتع اور مزر کو نسی شراب کو کہا جاتا ہے؟

راوی: محمد بن آدم بن سلیمان , ابن فضیل , شیبانی , ابوبردة

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الْيَمَنِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ بِهَا أَشْرِبَةً يُقَالُ لَهَا الْبِتْعُ وَالْمِزْرُ قَالَ وَمَا الْبِتْعُ وَالْمِزْرِ قُلْتُ شَرَابٌ يَکُونُ مِنْ الْعَسَلِ وَالْمِزْرُ يَکُونُ مِنْ الشَّعِيرِ قَالَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ

محمد بن آدم بن سلیمان، ابن فضیل، شیبانی، ابوبردة سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو ملک یمن کی جانب بھیجا تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! وہاں پر شراب ہوتی ہیں جس کو تبع اور مزر کہا جاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تبع کیا ہے؟ میں نے عرض کیا ایک شراب شہد سے تیار ہوتی ہے اور مزر نامی شراب جو سے تیار کی جاتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو نشہ پیدا کرے وہ حرام ہے۔

‘Amr bin Shuaib narrated from his father, from his grandfather, that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “What intoxicates in large amounts, a small amount of it is unlawful.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں