سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1230

خلافت کا بیان

راوی: محمد بن مثنی , محمد بن عبداللہ انصاری , اشعث , حسن , ابوبکرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَکْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ مَنْ رَأَی مِنْکُمْ رُؤْيَا فَقَالَ رَجُلٌ أَنَا رَأَيْتُ کَأَنَّ مِيزَانًا نَزَلَ مِنْ السَّمَائِ فَوُزِنْتَ أَنْتَ وَأَبُو بَکْرٍ فَرَجَحْتَ أَنْتَ بِأَبِي بَکْرٍ وَوُزِنَ عُمَرُ وَأَبُو بَکْرٍ فَرَجَحَ أَبُو بَکْرٍ وَوُزِنَ عُمَرُ وَعُثْمَانُ فَرَجَحَ عُمَرُ ثُمَّ رُفِعَ الْمِيزَانُ فَرَأَيْنَا الْکَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

محمد بن مثنی، محمد بن عبداللہ انصاری، اشعث، حسن، حضرت ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روز فرمایا کہ تم میں سے کسی نے خواب دیکھا ہے کہ ایک شخص نے کہا میں نے خواب دیکھا ہے وہ یہ کہ گویا ایک میزان ہے جو آسمان سے اتری ہے اس میں آپ کو اور ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو وزن کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر بھاری ثابت ہوئے (آپ کا پلڑا جھک گیا) پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو وزن کیا گیا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا پلڑا بھاری ہو گیا پھر حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا وزن کیا گیا تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا پلڑا بھاری ہو گیا پھر اس کے بعد میزان اٹھالی گئی پس ہم نے رسول اللہ کے چہرہ مبارک پر ناگواری کے اثرات دیکھے۔

یہ حدیث شیئر کریں