خلافت کا بیان
راوی: عمرو بن عثمان , محمد بن حرب , زبیدی , ابن شہاب , عمربن ابان عثمان , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ کَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أُرِيَ اللَّيْلَةَ رَجُلٌ صَالِحٌ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ نِيطَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنِيطَ عُمَرُ بِأَبِي بَکْرٍ وَنِيطَ عُثْمَانُ بِعُمَرَ قَالَ جَابِرٌ فَلَمَّا قُمْنَا مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْنَا أَمَّا الرَّجُلُ الصَّالِحُ فَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَمَّا تَنَوُّطُ بَعْضِهِمْ بِبَعْضٍ فَهُمْ وُلَاةُ هَذَا الْأَمْرِ الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ بِهِ نَبِيَّهُ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ يُونُسُ وَشُعَيْبٌ لَمْ يَذْکُرَا عَمْرَو بْنَ أَبَانَ
عمرو بن عثمان، محمد بن حرب، زبیدی، ابن شہاب، عمربن ابان عثمان، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا کہ آج کی رات ایک مرد صالح کو (خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دکھایا گیا کہ حضرت ابوبکر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ لٹکایا گیا اور عمر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کو ابوبکر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے ساتھ لٹکایا گیا اور عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ لٹکایا گیا۔ جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے اٹھے ہم نے کہا کہ آپس میں کہ جہاں تک مرد صالح کا تعلق ہے تو وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود ہی ہیں اور جو بعض کو بعض کے ساتھ لٹکایا گیا ہے تو وہ (حضور کے بعد) اس کام کے ذمہ دار ہیں جس کے ساتھ اللہ نے اپنے نبی کو بھیجا ہے۔ امام ابوداؤ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو یونس اور شعیب نے بھی روایت کیا ہے لیکن دونوں نے عمرو بن ابان بن عثمان کا تذکرہ نہیں کیا۔