خلافت کا بیان
راوی: موسی بن عامر مری , ولید عبدالعزیز بن العلاء کہتے ہیں کہ انہوں نے ابوالاعیس عبدالرحمن بن سلمان
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عَامِرٍ الْمُرِّيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْعَلَائِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الْأَعْيَسِ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَلْمَانَ يَقُولُ سَيَأْتِي مَلِکٌ مِنْ مُلُوکِ الْعَجَمِ يَظْهَرُ عَلَی الْمَدَائِنِ کُلِّهَا إِلَّا دِمَشْقَ
موسی بن عامر مری، ولید عبدالعزیز بن العلاء کہتے ہیں کہ انہوں نے ابوالاعیس عبدالرحمن بن سلمان سے سنا وہ کہتے تھے کہ عن قریب عجم کے بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ پورے مدائن پر غالب آجائے گا سوائے دمشق کے۔ اس سے مراد بھی روم کا بادشاہ ہے۔