سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1240

خلافت کا بیان

راوی: عثمان بن ابوشیبہ , ابن ادریس , اعمش

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ يَقُولُ عَلَی الْمِنْبَرِ هَذِهِ الْحَمْرَائُ هَبْرٌ هَبْرٌ أَمَا وَاللَّهِ لَوْ قَدْ قَرَعْتُ عَصًا بِعَصًا لَأَذَرَنَّهُمْ کَالْأَمْسِ الذَّاهِبِ يَعْنِي الْمَوَالِيَ

عثمان بن ابوشیبہ، ابن ادریس، اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حجاج کو منبر پر بیٹھ کر یہ کہتے ہوئے سنا کہ یہ آزاد کردہ غلام لوگ مار ڈالنے اور کاٹ ڈالنے کے قابل ہیں اگر اللہ کی قسم میں لکڑی پر لکڑی کا کھٹکا کروں(دے ماروں) تو انہیں کل گذشتہ کی طرح کردوں۔

یہ حدیث شیئر کریں