خلافت کا بیان
راوی: قطن بن نسیر , جعفر بن سلیمان , داؤد بن سلیمان , شریک , سلیمان الاعمش
حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ نُسَيْرٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ شَرِيکٍ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ قَالَ جَمَّعْتُ مَعَ الْحَجَّاجِ فَخَطَبَ فَذَکَرَ حَدِيثَ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَيَّاشٍ قَالَ فِيهَا فَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا لِخَلِيفَةِ اللَّهِ وَصَفِيِّهِ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَرْوَانَ وَسَاقَ الْحَدِيثَ قَالَ وَلَوْ أَخَذْتُ رَبِيعَةَ بِمُضَرَ وَلَمْ يَذْکُرْ قِصَّةَ الْحَمْرَائِ
قطن بن نسیر، جعفر بن سلیمان، داؤد بن سلیمان، شریک، سلیمان الاعمش فرماتے ہیں کہ میں حجاج بن یوسف کے ساتھ جمعہ میں شریک تھا تو اس نے خطبہ دیا آگے اعمش ابوبکر بن عیاش کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی اس میں کہا کہ حجاج نے کہا کہ اللہ کے خلیفہ اور منتخب شخص عبدالملک بن مروان کی بات کو سنو اور اطاعت کرو آگے سابقہ حدیث بیان کی اور اس میں کہا کہ اگر میں قبیلہ ربیعہ کو مضر قصور میں گرفتار کرلوں۔ اور موالی کا ذکر نہیں کیا۔