خلفاء کا بیان
راوی: حفص بن عمر نمری , شعبہ , حربن صباح , عبدالرحمن بن الاخنس
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَخْنَسِ أَنَّهُ کَانَ فِي الْمَسْجِدِ فَذَکَرَ رَجُلٌ عَلِيًّا عَلَيْهِ السَّلَام فَقَامَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ فَقَالَ أَشْهَدُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي سَمِعْتُهُ وَهُوَ يَقُولُ عَشْرَةٌ فِي الْجَنَّةِ النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَأَبُو بَکْرٍ فِي الْجَنَّةِ وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ وَالزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ فِي الْجَنَّةِ وَسَعْدُ بْنُ مَالِکٍ فِي الْجَنَّةِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فِي الْجَنَّةِ وَلَوْ شِئْتُ لَسَمَّيْتُ الْعَاشِرَ قَالَ فَقَالُوا مَنْ هُوَ فَسَکَتَ قَالَ فَقَالُوا مَنْ هُوَ فَقَالَ هُوَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ
حفص بن عمر نمری، شعبہ، حربن صباح، حضرت عبدالرحمن بن الاخنس سے روایت ہے کہ وہ مسجد میں تھے کہ ایک شخص نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر کیا (کچھ ان کی شان میں بے ادبی کی) تو حضرت سعید بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھڑے ہوگئے اور فرمایا کہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گواہی دیتا ہوں کہ یہ بیشک میں نے آپ سے سنا اور آپ فرماتے تھے کہ دس آدمی جنت میں جائیں گے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنت میں ہوں گے، ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنت میں ہوں گے، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنت میں ہوں گے، حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنت میں ہوں گے، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنت میں ہوں گے، عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنت میں ہوں گے، زبیر بن عوام رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنت میں ہوں گے، سعد بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنت میں ہوں گے اور اگر میں چاہوں تو دسویں کا نام بھی لے سکتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں کہ لوگوں نے کہا کہ دسواں کون ہے؟ سعید بن زید کچھ دیر خاموش رہے راوی کہتے ہیں کہ لوگوں نے پوچھا کہ دسواں کون ہے؟ فرمایا کہ سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن زید (یعنی خود)۔
Narrated Sa'id ibn Zayd:
AbdurRahman ibn al-Akhnas said that when he was in the mosque, a man mentioned Ali (may Allah be pleased with him). So Sa'id ibn Zayd got up and said: I bear witness to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) that I heard him say: Ten persons will go to Paradise: The Prophet (peace_be_upon_him) will go to Paradise, AbuBakr will go to Paradise, Umar will go to Paradise, Uthman will go to Paradise, Ali will go to Paradise, Talhah will go to Paradise: az-Zubayr ibn al-Awwam will go to paradise, Sa'd ibn Malik will go to Paradise, and AbdurRahman ibn Awf will go to Paradise. If I wish, I can mention the tenth. The People asked: Who is he: So he kept silence. The again asked: Who is he: He replied: He is Sa'id ibn Zayd.