خلفاء کا بیان
راوی: ابوکامل , عبدالواحد بن زیاد , صدقہ بن مثنی نخعی , جدہ رباح بن الحارث
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ حَدَّثَهُمْ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَعِدَ أُحُدًا فَتَبِعَهُ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ فَرَجَفَ بِهِمْ فَضَرَبَهُ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرِجْلِهِ وَقَالَ اثْبُتْ أُحُدُ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ
مسدد، یزید بن زریع، مسدد یحیی، سعید بن ابوعروبہ، حضرت قتادہ کہتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے حدیث بیان کی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ احد پہاڑ پر چڑھے تو آپ کے پیچھے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی ہو لئے پس وہ پہاڑ ان حضرات کی وجہ سے لرزنے لگا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا پاؤں مبارک اس پر مارا اور فرمایا کہ اے احد ٹھہر جا (تیرے اوپر ایک نبی، صدیق اور دو شہید ہیں۔)