سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1248

خلفاء کا بیان

راوی:

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيِّ عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ عَنْ أَبِي خَالِدٍ مَوْلَی آلِ جَعْدَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَانِي جِبْرِيلُ فَأَخَذَ بِيَدِي فَأَرَانِي بَابَ الْجَنَّةِ الَّذِي تَدْخُلُ مِنْهُ أُمَّتِي فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَدِدْتُ أَنِّي کُنْتُ مَعَکَ حَتَّی أَنْظُرَ إِلَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَا إِنَّکَ يَا أَبَا بَکْرٍ أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي

ہناد بن سری، عبدالرحمن بن محمد محاربی، عبدالسلام بن حرب، ابوخالد دنی، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میرے پاس جبرائیل تشریف لائے اور میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے جنت کا وہ دروازہ دکھلایا جس سے میری امت جنت میں جائے گی یہ سن کر حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں چاہتا ہوں کہ میں بھی آپ کے ساتھ ہوتا تاکہ میں بھی اس دروازہ کو دیکھ لیتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابوبکر جہاں تک تمہارا تعلق ہے تو تم میری امت میں سے پہلے شخص ہوگے جو اس دروازہ سے جنت میں داخل ہوگا۔

یہ حدیث شیئر کریں