سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1249

خلفاء کا بیان

راوی: قتیبہ بن سعید و یزید بن خالد رملی , لیث , ابوزبیر , جابر

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّمْلِيُّ أَنَّ اللَّيْثَ حَدَّثَهُمْ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لَا يَدْخُلُ النَّارَ أَحَدٌ مِمَّنْ بَايَعَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ

قتیبہ بن سعید و یزید بن خالد رملی، لیث، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جن لوگوں نے درخت کے نیچے بیعت کی ان میں سے کوئی آگ میں داخل نہیں ہوگا۔

یہ حدیث شیئر کریں