سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1251

خلفاء کا بیان

راوی: محمد بن عبید , محمد بن ثور , معمر , زہری , عروہ بن زبیر , مسور بن مخرمہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ ثَوْرٍ حَدَّثَهُمْ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فَذَکَرَ الْحَدِيثَ قَالَ فَأَتَاهُ يَعْنِي عُرْوَةَ بْنَ مَسْعُودٍ فَجَعَلَ يُکَلِّمُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَکُلَّمَا کَلَّمَهُ أَخَذَ بِلِحْيَتِهِ وَالْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ قَائِمٌ عَلَی رَأْسِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ السَّيْفُ وَعَلَيْهِ الْمِغْفَرُ فَضَرَبَ يَدَهُ بِنَعْلِ السَّيْفِ وَقَالَ أَخِّرْ يَدَکَ عَنْ لِحْيَتِهِ فَرَفَعَ عُرْوَةُ رَأْسَهُ فَقَالَ مَنْ هَذَا قَالُوا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ

محمد بن عبید، محمد بن ثور، معمر، زہری، عروہ بن زبیر، حضرت مسور رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مخرمہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ کے زمانہ میں نکلے پوری حدیث وہی بیان کی جو پیچھے گذر چکی ہے فرمایا کہ آپ کے پاس عروہ بن مسعود آیا (سردار قریش) اور آپ سے گفتگو کرنے لگا پس جب بھی وہ بات کرتا تو آپ کی ڈاڑھی مبارک پکڑ لیتا تھا (عرب کی روایت کے مطابق منانے کے لئے) حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تلوار لئے کھڑے تھے اور ان کے سر پر خود تھا انہوں نے تلوار کے دستہ سے عروہ کے ہاتھ پر مارا اور کہا کہ اپنا ہاتھ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ڈاڑھی سے دور رکھ عروہ نے سر اٹھایا اور کہا یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا کہ یہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں