سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1262

فتنہ کے وقت لوگوں سے (غیر ضروری) گفتگو چھوڑ دینا چاہیے

راوی: اسماعیل بن ابراہیم ہدنی , ابن علیہ یونس , حسن , قیس بن عباد

حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْهُذَلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ قَيْسِ بْنِ عَبَّادٍ قَالَ قُلْتُ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبِرْنَا عَنْ مَسِيرِکَ هَذَا أَعَهْدٌ عَهِدَهُ إِلَيْکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْ رَأْيٌ رَأَيْتَهُ فَقَالَ مَا عَهِدَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْئٍ وَلَکِنَّهُ رَأْيٌ رَأَيْتُهُ

اسماعیل بن ابراہیم ہذلی، ابن علیہ یونس، حسن، قیس بن عباد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ یہ جو آپ سفر کرتے ہیں (حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے لڑائی کے لئے) تو اس کے بارے میں ہمیں بتلائیں کہ کیا یہ اس کا کوئی عہد ہے جو آپ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لیا تھا یا آپ اپنی رائے سے ایسا کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے کوئی عہد نہیں لیا لیکن یہ تو میری ذاتی رائے ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں