کدو کے تونبے اور چوبی برتن اور روغنی برتن اور لاکھی کے برتن کی نبیذ کے ممنوع ہونے سے متعلق
راوی: محمد بن عبدالاعلی , معتمر , اسحق , ابن سوید , معاذة , عائشہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ إِسْحَقَ وَهُوَ ابْنُ سُوَيْدٍ يَقُولُ حَدَّثَتْنِي مُعَاذَةُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ نَبِيذِ النَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرِ وَالدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ فِي حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ قَالَ إِسْحَقُ وَذَکَرَتْ هُنَيْدَةُ عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَ حَدِيثِ مُعَاذَةَ وَسَمَّتْ الْجِرَارَ قُلْتُ لِهُنَيْدَةَ أَنْتِ سَمِعْتِيهَا سَمَّتْ الْجِرَارَ قَالَتْ نَعَمْ
محمد بن عبدالاعلی، معتمر، اسحاق ، ابن سوید، معاذة، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ممانعت فرمائی چوبی اور روغنی اور تونبے اور لاکھی کے برتن کی نبیذ سے یہ روایت حضرت ابن علیہ کی ہے حضرت اسحاق راوی نے حضرت ہنیدہ سے کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مثل حضرت معاذ کے اور دوسرے گھڑوں کا بھی تذکرہ کیا میں نے ہنیدہ سے کہا تو نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سنا کہ انہوں نے مٹی کے گھڑوں کا نام لیا؟ اس نے کہا جی ہاں۔
Saeed bin Jubair narrated that he heard Ibn ‘Umar and Ibn ‘Abbas testify that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade Ad-Dubba’ (gourds), Al-Hantam, Al-Muzaffat, and An-NaqIr. Then the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم recited this Verse: “And whatsoever the Messenger (Muhammad) gives you, take it; and whatsoever he forbids you, abstain (from it).’ (Sahih)