سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1268

انبیاء میں بعض کو بعض پر فضیلت دینے کا بیان

راوی: عبدالعزیزبن یحیی بن حرانی , محمد بن سلمہ محمد بن ابراہیم , اسحاق , اسماعیل بن ابوحکیم , قاسم بن محمد , عبداللہ بن جعفر

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَی الْحَرَّانِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي حَکِيمٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا يَنْبَغِي لِنَبِيٍّ أَنْ يَقُولَ إِنِّي خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّی

عبدالعزیزبن یحیی بن حرانی، محمد بن سلمہ محمد بن ابراہیم، اسحاق، اسماعیل بن ابوحکیم، قاسم بن محمد، عبداللہ بن جعفر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کسی نبی کے لئے مناسب نہیں کہ یوں کہے میں یونس بن متی سے بہتر ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں