سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1273

مرحبہ کی تردید

راوی: احمد بن حنبل , یحیی بن سعید , شعبہ , ابوحمزہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنِي أَبُو جَمْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ لَمَّا قَدِمُوا عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُمْ بِالْإِيمَانِ بِاللَّهِ قَالَ أَتَدْرُونَ مَا الْإِيمَانُ بِاللَّهِ قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَإِقَامُ الصَّلَاةِ وَإِيتَائُ الزَّکَاةِ وَصَوْمُ رَمَضَانَ وَأَنْ تُعْطُوا الْخُمْسَ مِنْ الْمَغْنَمِ

احمد بن حنبل، یحیی بن سعید، شعبہ، ابوحمزہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ جب وفد عبدالقیس والے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے انہیں اللہ پر ایمان لانے کا حکم دیا اور فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ ایمان باللہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جانتے ہیں آپ نے فرمایا کہ اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور اس بات کی گواہی دو کہ محمد اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا، زکواة ادا کرنا، رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور یہ کہ تم مال غنیمت کا پانچواں حصہ بیت المال کو ادا کرو۔

یہ حدیث شیئر کریں