ایمان میں کمی اور زیادتی کے دلائل
راوی: محمد بن عبید , ابن ثور , معمر اور زہری
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْرٍ عَنْ مَعْمَرٍ قَالَ وَقَالَ الزُّهْرِيُّ قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَکِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا قَالَ نَرَی أَنَّ الْإِسْلَامَ الْکَلِمَةُ وَالْإِيمَانَ الْعَمَلُ
محمد بن عبید، ابن ثور، معمر اور زہری نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد" قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَکِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا" ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلام کلمہ کے اقرار کا نام ہے اور ایمان اعمال (صالحہ) کرنے کا نام ہے۔