تقدیر کا بیان
راوی: محمد بن کثیر , سفیان , عمر بن محمد , عمر مولی , حذیفہ بن یمان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عُمَرَ مَوْلَی غُفْرَةَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِکُلِّ أُمَّةٍ مَجُوسٌ وَمَجُوسُ هَذِهِ الْأُمَّةِ الَّذِينَ يَقُولُونَ لَا قَدَرَ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ فَلَا تَشْهَدُوا جَنَازَتَهُ وَمَنْ مَرِضَ مِنْهُمْ فَلَا تَعُودُوهُمْ وَهُمْ شِيعَةُ الدَّجَّالِ وَحَقٌّ عَلَی اللَّهِ أَنْ يُلْحِقَهُمْ بِالدَّجَّالِ
محمد بن کثیر، سفیان، عمر بن محمد، عمر مولی، حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن یمان نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد کہ ہر امت میں مجوسی ہیں اور میری امت کے مجوسی وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ تقدیر نہیں ہے۔ ان میں سے جو مر جائے تو تم اس کے جنازے میں شریک نہ ہو اور جو ان میں سے بیمار ہوجائے تو ان کی عیادت نہ کرو اور وہ دجال کے گروہ ہیں اور اللہ تعالیٰ کا ان پر حق ہے کہ ان کو دجال سے ملادے۔