سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1297

تقدیر کا بیان

راوی: مسدد , سفیان , احمد بن صالح , سفیان بن عیینہ , عمر بن دینار , طاؤس ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ الْمَعْنَی قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يُخْبِرُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَی فَقَالَ مُوسَی يَا آدَمُ أَنْتَ أَبُونَا خَيَّبْتَنَا وَأَخْرَجْتَنَا مِنْ الْجَنَّةِ فَقَالَ آدَمُ أَنْتَ مُوسَی اصْطَفَاکَ اللَّهُ بِکَلَامِهِ وَخَطَّ لَکَ التَّوْرَاةَ بِيَدِهِ تَلُومُنِي عَلَی أَمْرٍ قَدَّرَهُ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي بِأَرْبَعِينَ سَنَةً فَحَجَّ آدَمُ مُوسَی قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَمْرٍو عَنْ طَاوُسٍ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ

مسدد، سفیان، احمد بن صالح، سفیان بن عیینہ، عمر بن دینار، طاؤس حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت آدم علیہ السلام اور موسیٰ علیہ السلام نے بحث ومباحثہ کیا موسیٰ نے فرمایا کہ اے آدم آپ ہمارے باپ ہیں آپ نے ہمیں ناکام کیا اور ہمیں جنت میں سے نکلوایا آدم نے فرمایا کہ آپ وہ موسیٰ ہیں جن کو اللہ نے اپنی ہم کلامی کے لئے منتخب کر لیا اور تورات کو اپنے ہاتھ سے لکھا آپ کے لئے آپ مجھ سے ایسے معاملہ پر ملامت کرتے ہیں جو اللہ نے میرے اوپر مقدر کردیا تھا میری تخلیق سے چالیس برس قبل ہے۔ پس آدم، موسیٰ پر غالب آگئے۔ احمد بن صالح نے کہا کے عمرو عن طاؤس سے یہ روایت ہے کہ طاؤس نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا۔

یہ حدیث شیئر کریں