تقدیر کا بیان
راوی: قعنبی , معتمر , رقبہ بن مصقلہ , ابواسحاق , سعید بن جبیر , ابن عباس , ابی بن کعب
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَقَبَةَ بْنِ مَصْقَلَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْغُلَامُ الَّذِي قَتَلَهُ الْخَضِرُ طُبِعَ کَافِرًا وَلَوْ عَاشَ لَأَرْهَقَ أَبَوَيْهِ طُغْيَانًا وَکُفْرًا
قعنبی، معتمر، رقبہ بن مصقلہ، ابواسحاق، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس بچہ کو حضرت خضر علیہ السلام نے قتل کیا تھا۔ وہ کفر پر پیدا کیا گیا تھا اور اگر وہ زندہ رہتا ہے تو اپنے والدین کو سرکشی اور کفر میں پھنسا دیتا۔