تقدیر کا بیان
راوی: محمود بن خالد , اسرائیل , ابواسحاق , سعید بن جبیرا بن عباس , ابی بن کعب
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ عَنْ إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَنَا أُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي قَوْلِهِ وَأَمَّا الْغُلَامُ فَکَانَ أَبَوَاهُ مُؤْمِنَيْنِ وَکَانَ طُبِعَ يَوْمَ طُبِعَ کَافِرًا
محمود بن خالد، اسرائیل، ابواسحاق، سعید بن جبیرا بن عباس، حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا قرآن کریم کی اس آیت کی تفسیر میں(وَاَمَّا الْغُلٰمُ فَكَانَ اَبَوٰهُ مُؤْمِنَيْنِ) 18۔ الکہف : 80) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ بچہ اپنی پیدائش کے روز ہی سے کفر پر پیدا ہوا تھا۔