سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1305

تقدیر کا بیان

راوی: مسدد , حماد بن زید , یزیدرشک , مطرف , عمران بن حصین

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ يَزِيدَ الرِّشْکِ قَالَ حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعُلِمَ أَهْلُ الْجَنَّةِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَفِيمَ يَعْمَلُ الْعَامِلُونَ قَالَ کُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ

مسدد، حماد بن زید، یزیدرشک، مطرف، حضرت عمران رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن حصین سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا گیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا معلوم ہوچکا ہے کہ اہل جنت اور اہل دوزخ کون ہیں؟ فرمایا کہ ہاں۔ تو کہنے والے نے کہا پھر عمل کرنے والے عمل کیوں کرتے ہیں؟ فرمایا کہ ہر ایک کو انہی اعمال کی توفیق دی جاتی ہے جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا۔ (اگر جنت کے لئے پیدا کیا گیا تو جنت والے اعمال کی توفیق ملتی ہے اور اگر دوزخ کے لئے پیدا کیا گیا تو دوزخ والے اعمال کی توفیق ملتی ہے)

یہ حدیث شیئر کریں