مشرکوں کی نابالغ اولاد کا بیان
راوی: مسدد , ابوعوانہ , ابوبشر , سعید بن جبیر , ابن عباس
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ أَوْلَادِ الْمُشْرِکِينَ فَقَالَ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا کَانُوا عَامِلِينَ
مسدد، ابوعوانہ، ابوبشر، حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشرکین کی نابالغ اولاد کے بارے میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ زیادہ جانتے ہیں کہ جو کچھ وہ عمل کرتے (بالغ ہونے کے بعد) مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے علم کے مطابق فیصلہ فرمائیں گے ان کے بارے میں جنت وجہنم کا)