مشرکوں کی نابالغ اولاد کا بیان
راوی: عبدالوہاب بن نجدہ , بقیہ , موسیٰ بن مروان رقی , کثیر بن عبید مدجحی , محمد بن حرب , محمد بن زیاد , عبداللہ بن قیس , عائشہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ح و حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ وَکَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَذْحِجِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ الْمَعْنَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَرَارِيُّ الْمُؤْمِنِينَ فَقَالَ هُمْ مِنْ آبَائِهِمْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِلَا عَمَلٍ قَالَ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا کَانُوا عَامِلِينَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَذَرَارِيُّ الْمُشْرِکِينَ قَالَ مِنْ آبَائِهِمْ قُلْتُ بِلَا عَمَلٍ قَالَ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا کَانُوا عَامِلِينَ
عبدالوہاب بن نجدہ، بقیہ، موسیٰ بن مروان رقی، کثیر بن عبید مدجحی، محمد بن حرب، محمد بن زیاد، عبداللہ بن قیس، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلمانوں کی (نابالغ اولاد) کا کیا ہوگا فرمایا کہ وہ اپنے آباء کے دین پر ہوں گے پس میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بغیر عمل کے؟ فرمایا کہ اللہ ہی ان کے اعمال سے زیادہ باخبر ہے کہ وہ بڑے ہو کر کیا کرتے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھر مشرکین کی نابالغ اولاد کا کیا حکم ہے؟ فرمایا کہ وہ بھی اپنے آباء کے دین پر ہوں گے میں نے کہا کہ بغیر عمل کئے ؟ فرمایا کہ اللہ ان کے اعمال سے زیادہ باخبر ہے کہ وہ کیا اعمال کرتے۔