سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1311

مشرکوں کی نابالغ اولاد کا بیان

راوی:

قَالَ أَبُو دَاوُد قُرِئَ عَلَى الْحَارِثِ بْنِ مِسْكِينٍ وَأَنَا أَسْمَعُ أَخْبَرَكَ يُوسُفُ بْنُ عَمْرٍو أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ سَمِعْتُ مَالِكًا قِيلَ لَهُ إِنَّ أَهْلَ الْأَهْوَاءِ يَحْتَجُّونَ عَلَيْنَا بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ مَالِكٌ احْتَجَّ عَلَيْهِمْ بِآخِرِهِ قَالُوا أَرَأَيْتَ مَنْ يَمُوتُ وَهُوَ صَغِيرٌ قَالَ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ

امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ حارث بن مسکین کے سامنے میری موجودگی میں یہ حدیث پڑھی گئی انہیں یوسف بن عمرو نے بتلایا اور ابن وہب کہتے ہیں کہ میں نے مالک سے سنا ان سے کہا گیا کہ خواہشات کی پیروی کرنے والے اس حدیث سے ہم پر استدلال کرتے ہیں (کہ مذہب اور دین کی قیود سے آزاد رہنا چاہیے) تو امام مالک نے فرمایا کہ تم ان پر اس حدیث کے آخری جز سے استدلال کیا کرو جس میں صحابہ نے فرمایا کہ آپ کا بچپن میں مر جانے والوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟ فرمایا کہ اللہ ان کے اعمال سے زیادہ واقف ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں