وہ احادیث جن کے اندر قرآن کریم کا تذکرہ ہے
راوی: عثمان بن ابوشیبہ , جریر , منصور , منہ بن عمرو , سعید بن جبیر , ابن عباس
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ أُعِيذُکُمَا بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ کُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ کُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ ثُمَّ يَقُولُ کَانَ أَبُوکُمْ يُعَوِّذُ بِهِمَا إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَقَ
عثمان بن ابوشیبہ، جریر، منصور، منہ بن عمرو، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت حسن وحسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے لئے پناہ مانگا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ میں تم دونوں کو اللہ تعالیٰ کے کامل اور پورے کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں ہر شیطان سے اور ہر زہریلی چیز سے اور نظر بد سے جو لگنے والی ہو پھر فرماتے ہیں کہ تمہارے باپ (جد امجد حضرت ابراہیم علیہ السلام) حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق علیہما السلام کے لئے ان ہی کلمات سے پناہ مانگا کرتے تھے۔